بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

عمران خان کی آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، عزت دینے والا اللّٰہ ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کےلیے سڑکوں پر نکل آئے۔

دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کی آمد پر اراکین نے نعرے لگائے۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے 100 کے قریب اراکین موجود ہیں۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کے ساتھ جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ کے ارکان بھی شرکت کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں۔

ملک کے 23 ویں وزیر اعظم کے آج ہونے والے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کے موبائل فونز اور خواتین کے بیگز آج باہر نہیں رکھوائے جا رہے۔

اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اور خواتین کو موبائل فونز اور بیگز لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.