عمران خان کی برطرفی کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب آج رات 8 بجے ہوگی۔
ذرائع ایوان صدر کا بتانا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نئے منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایوان صدر میں حلف برداری تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی وزارت عظمی کے امیدوار ہیں، قائد ایوان منتخب ہونے کیلئے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔
Comments are closed.