بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی کے 24 منحرف PTI اراکین کیخلاف ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع

تحریک انصاف کی جانب سے 24 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروادیا۔

منحرفین کا تعلق ترین، علیم خان،اسد کھوکھر گروپ سے ہے، اسپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کریں گے۔

ارکان نے شوکاز نوٹسز کے جواب نہیں دیئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے نمبرز گیم پر دعوے سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے نمبرز گیم پر دعوے سامنے آرہے ہیں۔

حکومتی اتحاد کا پنجاب اسمبلی میں 189ووٹ کا دعوی ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن نے اپنی گنتی 200 سے اوپر ہونے کا دعوی کیا ہے۔

ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اکثریت ہے۔

دوسری جانب ن لیگ کی عظمی بخاری نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے، 202 سے زائد ارکان ہمارےساتھ ہیں۔

حکومت کی آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان کے ووٹ تسلیم نہ کرنے کی حکمت عملی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس فائل ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.