شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء اور پیپلز پارٹی کے7وزراء ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو ایم 2 ، بی این پی مینگل،اے این پی کو ایک ایک وزارت دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جائے گی جبکہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی، طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال کے علاوہ مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک،رانا ثناء اللّٰہ کے کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے، پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمٰن یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ، شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے، جے یو آئی نے بلوچستان یا کے پی میں سے ایک گورنر کا عہدہ مانگ لیا ہے۔
پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیےجانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک احمد خان اور عطا تارڑ کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے، اسپیکر کے عہدے کے لیے نوید قمر کے نام پر غور کیا جارہا ہے،
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر بھی غور کیا گیا ہے، ڈپٹی اسپیکر بی این پی یا بی اے پی سے لیا جائے گا۔
Comments are closed.