بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کا انتخاب، PTI ارکان اسمبلی کو ایوان میں حاضر رہنے کی ہدایت

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو وزیراعظم کے انتخاب کے دوران ایوان میں حاضر رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

 سیکرٹری جنرل اسد عمر نے خط میں پارٹی کے ارکان کو شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا، جس کے لیے ہدایت دی گئی ہے کہ ارکان پارلیمانی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی پرعمل نہ کرنے والے رکن کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی پر پارٹی سے برخاست، قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کر دیا جائے گا۔

واضح  رہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کریگی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

وزیراعظم کے عہدے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، پی ٹی آئی نے ن لیگی صدر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے تھے جن کو مسترد کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.