شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہورہی ہے، فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے کارکن عدالت کے باہر جمع ہیں، مظاہرے اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔
آج ہونے والی سماعت کے حوالے سے عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے۔
گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی گئی تھی جبکہ اس دن حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف، حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
Comments are closed.