متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان (وزیراعظم) کے انتخاب کے معاملے پر بڑا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں قائد ایوان کے انتخاب کی حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اس حوالے سے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر اور حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار برائے وزارت عظمیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس دن 1 بجے ہوگا۔
Comments are closed.