وزیر اعظم کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے باوجود پرائم منسٹر آفس کے آفیشل پیج پر عمران خان کی تصویر موجود ہے۔
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان، اُن کی کابینہ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ڈی نوٹیفائی ہونے والے وزراء کی تعداد 25 ہے۔
فارغ ہونے والوں میں 4 وزرائے مملکت 4 مشیر بھی شامل ہیں، جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد 19 ہے۔
نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
Comments are closed.