pregnant hookup free amarillo hookups hookups skateboards shirts hookup Longmeadow hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قوم کو پاکستانی ہٹلر عمران نیازی سے نجات مل گئی، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ قوم کو پاکستانی ہٹلر اور سویلین ڈکٹیٹر عمران خان نیازی سے نجات مل گئی، ہندوستانی قوم ہمت کرے اپنے ہٹلر نریندر مودی سے نجات حاصل کرے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران نیازی کرسی بچانے میں آئین، قانون اور عدالت سے لڑ رہا تھا، تو دوسری طرف متحدہ اپوزیشن جمہوریت اور ریاست کے تحفظ کے لیے لڑ رہی تھی۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ آخر کار جیت آئین، قانون اور جمہوریت کی ہوئی، آئین کی بالا دستی پر پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.