بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامر کا اعلان متوقع ہے۔

رمیز راجا ماضی میں میچ فکسرز کی شدید مخالف کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں، انہوں نے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں، وہ سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کے لیے دبئی میں موجود ہیں، جہاں آج آئی سی سی میٹنگز کا آخری دن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.