بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ کا نئی حکومت کیخلاف پی ٹی آئی کو شوق سے تحریک چلانے کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نئی آنے والی حکومت کے خلاف  پی ٹی آئی کو شوق سے تحریک چلانے کا مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شوق سے تحریک چلائیں، فی الحال تو ایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے۔

پی ٹی آئی کے وزیر اعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ابھی بنی نہیں اور دھاندلی کا آغاز کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  پونے چار سال قوم کو  مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی سولی پر چڑھایا گیا، عوام کا مسترد کردہ اور آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا ہے جہاں سے وہ اترا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین، قانون، جمہوریت، اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں، ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عقل سے کام لیں، اس پر سوچیں، عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.