قومی اسمبلی سےاستعفی دینےکےمعاملے پرتحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیخ رشید اورفواد چوہدری پارٹی کو سیاسی منظر نامے سے آوٹ کرنے کے لیے متحرک ہیں۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں، قانون سازی پر کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا، اگر ایسا ہوگیا تو تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اب کل دن 2 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پارٹی کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث ملتوی کیا گیا۔
Comments are closed.