بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق وزیراعظم عمران خان کا ’جدوجہدِ آزادی‘ شروع کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار کی تبدیلی کے پیچھے مبینہ بیرونی سازش کے خلاف جدوجہدِ آزادی کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا۔

سابق وزیراعظم نے تحریر کیا کہ پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا، لیکن آج آزادی کی جدوجہد دوبارہ شروع ہورہی ہے اقتدار کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف۔

عمران خان نے یہ بھی تحریر کیا کہ ہمیشہ ایک ملک کی عوام ہوتے ہیں جو اس کی سالمیت اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ 9 اور 10 اپریل کی درمیانی شب میں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.