بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر ن لیگی کارکنوں کا نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جشن

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے لندن میں  موجود اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ  کے باہر جشن منایا۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کارکنوں کے جشن منانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد  عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.