بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی برطرفی پر سابقہ اہلیہ ریحام خوشی سے نہال

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کررہی ہیں۔

گزشتہ روز اسمبلی اجلاس سے قبل ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی تھیں اور وہاں سے خود ویڈیوز و تصاویر ٹوئٹر پر بھی شیئر کررہی تھیں۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں مولانا غفور حیدری کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے عدم اعتماد کی کامیابی کا جشن مناتے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ  فتح ان کی ہے جو سخت مشکلات کے باوجود راہ راست پر قائم رہتے ہیں۔

علی محمد خان کے اسمبلی میں خطاب کو جہاں متحدہ اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے سراہا جارہا ہے وہیں ریحام نے اس خطاب کو ’بکواس‘ قرار دیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے علی محمد خان کو عمران خان سے زیادہ ’مزاحیہ‘ بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.