بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق وزیرِ اعظم نے آئندہ کی حکمتِ عملی طے کرنے کیلئے PTI کا اجلاس طلب کر لیا

چیئرمین تحریکِ انصاف، سابق وزیرِ ا عظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں آج ہونے والے ممکنہ احتجاج سے متعلق بھی غور ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔

پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اپنائے گئے تمام غیر آئینی حربے ناکام رہے۔

عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.