بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعید غنی بھی علی محمد خان کی تعریف کرنے پر مجبور

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی بھی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت حکومتی بینچز پر موجود  علی محمد خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے علی محمد خان کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی تعریف تو بنتی ہے۔

 سعید غنی کے مطابق کم از کم وہ اسمبلی میں بیٹھے رہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے گواہ ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’GameOverIK ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد علی محمد خان نے اپنا مؤقف خطاب کے دوران پیش کیا۔

’ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پر اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے۔ عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا‘

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے جب اپنا خطاب شروع کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے، خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔

قراداد کامیاب ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی اور ایوان میں زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.