وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر شاعرانہ تبصرہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پر ووٹوں کی گنتی اور عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ جانے کے بعد ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تبصرہ کیا ہے۔
ریحام خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ :۔
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
واضح رہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد وہ بنی گالا منتقل ہوگئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.