مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جمہوری نظام قائم رکھنے کیلئے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، ادارے ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کریں، اسی میں ملک کی بقا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام قائم رہے گا تو ملک بھی قائم رہے گا، تمام فیصلے صرف اور صرف ملکی مفاد میں کیے جائیں۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدان ذاتیات کے بجائے ملکی مفاد اور عوام کے مسائل پر کام کریں۔
Comments are closed.