بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے احکامات نہیں ملے، امیگریشن حکام

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے کراچی ایئرپورٹ پر احکامات موصول نہیں ہوئے۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ابھی کسی کو روکنے کے کوئی تحریری احکامات نہیں ملے۔

واضح رہے کہ مبینہ خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔

درخواست میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.