بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے پاکستان کو تماشہ بناکر رکھ دیا ہے، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تماشہ بناکر رکھ دیا ہے۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ اسپیکر کے حیلے بہانوں کے باعث ابھی تک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکی، عمران خان اکثریت کھونے کے باوجود اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ خدارا پاکستان پر رحم کریں اور اکثریت کے سامنے سر تسلیم خم کریں، عمران خان کے ذہنی خلل کے باعث ملک ایک ہفتے سے ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان اور حواریوں نے ثابت کیا ہے وہ آئین اور پارلیمان کو ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام اور پاکستان کا اس وقت ایک ہی مطالبہ ہے ووٹنگ، ووٹنگ اور ووٹنگ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.