hookup Suplee PA st louis hookups reddit galaxy s10 stereo hookup california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کردیا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم کوئی شرط قبول نہیں کریں گے، ووٹنگ کروائیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت شرطیں رکھنے کی کوئی وقعت نہیں، ہماری وکلا کی ٹیم اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں بیٹھی رہی، رات 12 بجےتک ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات بھی چند وزراء کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی، وزراء نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کے بجائے چھوٹی جماعت سے ہو تو اعتراض نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نےکہا ہم بحث کا حصہ نہیں بنیں گے، آپ ووٹنگ کروائیں، ہماری وکلا ٹیم الرٹ ہے، توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کے باہر ملک کی تضحیک ہورہی ہے، اس کا کون ذمے دار ہے، آپ نے ملک کے وقار کو داؤ پر لگایا ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ کہیں عدم اعتماد کی تحریک ختم ہوگئی، تحریک عدم پر ووٹنگ کروائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.