بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے حلف سے وفاداری نہیں کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر جس کرسی پر بیٹھے ہیں وہ کسی کی ذات نے انہیں نہیں دی۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ممبران نے انہیں ووٹ دے کر اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی پر بٹھایا، اسد قیصر اپنے حلف سے وفاداری نہیں کر رہے۔
بی این پی مینگل کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسپیکر اگر ذاتی رشتوں کو اہم رکھیں تو آئین کی پاسداری نہیں کرسکتے۔
Comments are closed.