اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر مکالمہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر کو ایڈوائس دی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے سوا اسپیکر اور اسمبلی سیکریٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔
سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری نے اسپیکر سے مکالمے میں کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اسمبلی سیکریٹریٹ سے ایڈوائس ملنے پر افطار کے بعد 8 بجے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اس پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کو ووٹنگ کےلیے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اس پر وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر وزراء نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے منع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اسد قیصر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
Comments are closed.