free messege hookup sites galaxy s10 stereo hookup hookups skateboards shirts american hookup lisa wade pdf homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، آئینی، قانونی، اخلاقی سب اختیار کھو چکے ہیں،تحدہ اپوزیشن

متحدہ اپوزیشن نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، آئینی، قانونی، اخلاقی سب اختیار کھو چکے ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی بھی اقدام قانون قبول کرے گا نہ اپوزیشن اور نہ ہی عوام ۔ جب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تو ریاستی یا حکومتی اختیار سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ کہیں عدم اعتماد کی تحریک ختم ہوگئی، تحریک عدم پر ووٹنگ کروائیں۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کے کسی بھی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی بھی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہر غیرآئینی قدم پر عمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، عمران خان کے ہر غیرآئینی اقدام کی پوری قوم مدافعت بھی کرے گی اور مزاحمت بھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.