بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاست دانوں کے مسئلے حل کروانا عدلیہ اور فوج کا کام نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خچروں کا بازار لگاکر بحران کبھی بھی ختم نہیں ہوتے۔ 

تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفے کے دوران ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی ہال میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ووٹنگ ہوگی آج؟ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو بہت تقاریر ہیں، میں نے بھی تقریر کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لا لگنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ پارلمنٹ سے بالاتر نہیں، ابھی ٹی ٹوئنٹی میچ رہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کپتان سامنے نہیں، کپتان پیچھے ہوتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، حکومت انتخابات چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری اپوزیشن رہنماؤں سے بھی آج بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک حل نکال کر انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کا بحران ختم ہوجانا چاہیے تھا، سیاسی جماعتوں کے رہنما سب ذہنی طور پر انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.