بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمے داری ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمے داری ہے۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکتا ہے، ہر شہری مہنگے نجی اسپتال سے مفت علاج کراسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے، کینسر ایک موذی مرض ہے، جس کے مریض کو لمبے عرصے تک علاج کرانا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کینسر کا اسپتال ہمارے ملک کی ضرورت ہے، دل کے امراض کے بعد سب سے زیادہ اموات کینسر سے ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابتدائی اسٹیج پر کینسر کی تشخیص ہونے پر علاج ممکن ہے، کراچی کے کینسر اسپتال میں گنجائش دگنی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستانی قوم فلاحی و خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قومی نے 63 ارب روپے شوکت خانم کو خیرات دی، جہاں 70 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکلات کے باوجود غریبوں کے لئے اسپتال کے دروازے بند نہیں ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.