پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا، ریفرنس پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے اسپیکر کو بھجوایا گیا۔
ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف وہیب عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالے کیا، 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔
ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی۔
ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، منحرف اراکین نے شوکاز نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔
Comments are closed.