قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی نے آسٹریلیا دورہ کے خاتمے پر دو ماہ بعد گھر پہنچنے والے والد کی پونی باندھ دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی بیٹی نے ان کے بالوں کی ’پونی‘ باندھ دی ہے۔
15 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسپن باؤلنگ کی دنیا میں ’دوسرا‘ کے موجد نے گھر واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
ثقلین مشتاق کی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فیملی ٹائم کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار ثقلین مشتاق اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز شئیر کرتے رہے ہیں۔
Comments are closed.