بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کو ریاست رہنے دیں جنگل کاقانون نہ بنائیں، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، ملک کو ریاست رہنے دیں جنگل کاقانون نہ بنائیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ عدم اعتماد اس لیے لائے کہ انتخابی اصلاحات کرنی تھیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا آرٹیکل 9 کہتا ہے اسپیکر کو آرڈر آف دا ڈے پر عمل کرنا ہے، آرڈر آف دا ڈے پر لمبی تقریریں کرنے کا ذکر نہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر چیمبر میں موجود ہیں، ان کو بلائیں اور صدارت کی کرسی پر بٹھائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.