مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ استعفے دینے کا عمران خان کا ٹرمپ کارڈ ان کی جیب میں ہی رہ گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ کی حکم عدولی کی جارہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پنجاب کی صوتحال کا نوٹس لیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کےخلاف بیرونی سازش نہیں ہوئی، ان کے اپنے ارکان عمران خان صاحب کے خلاف ہو گئے ہیں، ہمارا کوئی ممبر نہیں ٹوٹ رہا ان کے ممبر ہماری طرف آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں، مونس الٰہی ہر رکن پنجاب اسمبلی کے لیے 15 کروڑ روپے کی بولی لگا رہےہیں، چوہدری پرویز الٰہی اپنی پارلیمانی پارٹی کی فکر کریں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت سے متعلق عمران خان کے بیان کو ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر سے متعلق کہنا ہے کہ تاخیر سے پتہ لگ رہا ہےاس وقت کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جو ووٹنگ کا سامنا نہیں کر پا رہی، اجلاس میں تاخیر کر کے یہ سب توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے، سزا ملےگی۔
Comments are closed.