قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخیں سامنے آگئیں۔
قومی اسمبلی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ 11 اپریل کو متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف ووٹنگ 16 اپریل کو متوقع ہے۔
گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کروا ئی تھی۔
واضح رہے کہ 7 اپریل کو سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔
Comments are closed.