بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور سےجدہ جانیوالے طیارے کی ونڈ اسکرین چٹخ گئی

لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کی ونڈ اسکرین دوران پرواز چٹخ گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے،  پرواز پی کے 9759 میں 310 مسافر سوار تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کو باحفاظت ایئر پورٹ لاؤنچ پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق وجوہات جاننے کے لیے طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق متاثرہ طیارہ بوئنگ 777 ہے، طیارے کی ونڈ اسکرین دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے چٹخی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی تبدیلی کے بعد پرواز پی کے 9759 دن دو بجےجدہ روانہ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.