بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئی MNA امپورٹڈ نہیں: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی ایم این اے امپورٹڈ نہیں ہے، خان صاحب جو چاہے کہیں۔

یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہی

انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایوان کے اندر ہی 3 اپریل کو ہو جانا چاہیے تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ خان صاحب نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے اُس دن جو کرایا وہ غیر آئینی تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آج ووٹنگ ہونی ہے، اگر آئین توڑنا سرپرائز ہے تو واقعی سرپرائز تھا۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین توڑنے کی سزا سب کو پتہ ہے کہ آرٹیکل 6 میں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.