بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کچھ دیر میں بنی گالہ میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اٹارنی جنرل، پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چوہدری شریک ہوں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل فیصلے سے متعلق عملدرآمد کے لیے بریفنگ دیں گے، سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے اثرات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل نے کہا ہے کہ عمران خان جا نہیں رہے عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہے ہیں۔

اجلاس میں آج تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بارے میں حکمتِ عملی طے کی گئی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ کپتان اپنی قوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، آخر تک مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، کبھی کپتان نے اپنی قوم کو مایوس کیا اور نہ قوم کپتان کو مایوس کریگی۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.