بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے وزیراعظم کے الزامات ایک بار پھر مسترد کردیے

امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دو ٹوک الفاظ میں کہتی ہوں کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بھی عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لہٰذا امریکا پر لگائے گئے الزامات میں قطعی حقیقت نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.