hookup Hawleyville bbw hookups app curvy hookup knoxville hookups free nyc hookups hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئینی اور جمہوری روایات پامال کیں، قاسم سوری کا 3 اپریل کا اقدام آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔

آج کی سیاسی صورتحال سے متعلق متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی پارٹی اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت صبح 9 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت آج ہوگی۔ خط کے معاملے پر ایوان میں بحث نہیں کی جاسکتی، اسپیکر قومی اسمبلی کوئی اور ایجنڈا نہیں لے سکتے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چودھری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ اگر آج حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے جمہوری و آئینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو یہ دستور کی دوسری بار خلاف ورزی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر آج ریڈ زون سیل رہے گا۔

واضح رہے کہ جمعرات کوسپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے ہفتے کی صبح دس بجے اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.