قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت آج ہوگی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ خط کے معاملے پر ایوان میں بحث نہیں کی جاسکتی، اسپیکر قومی اسمبلی کوئی اور ایجنڈا نہیں لے سکتے۔
حکام کے مطابق آج ووٹنگ نہ کرانے پر اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کوسپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے ہفتے کی صبح دس بجے اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی کا اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔
Comments are closed.