بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران جب قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ جب آپ قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تین سال سے حکومت میں ہیں کسی پاکستانی کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیا، جب یہ قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا موقف اور پروگرام عوام کے سامنے رکھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پارلیمان میں ان کو شکست دلائی، عدالت میں شکست دلائی، اتنخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایسا اقدام اٹھایا کہ ان کے اٹارنی جنرل نے بھی اس کا دفاع کرنا مناسب نہیں سمجھا، پی ٹی آئی نے بار بار آئین شکنی کی۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک کے ذریعے جمہوری طریقے سے ہی وزیراعظم کو ہٹایا جارہا ہے، ان کی بھرپور کوشش ہے کہ انگلی کٹاکر خود کو شہید ثابت کریں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کے پیچھے کوئی سازش نہیں یہ عمران خان کی ناکام کوشش ہے، عمران خان نے عدالت میں مراسلہ پیش کیا، نہیں پیش کیا، نہ عدالت میں خط پیش کیا نہ قومی اسمبلی میں لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سیشن میں یہ بھاگے اور بھاگتے بھاگتے آئین شکنی کر دی، ہمارے نمبرز پورے ہیں گزشتہ سیشن میں بھی دکھا دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.