متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے، کل اجلاس کی صدارت کون کرے گا؟
اس وقت قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف قرارداد عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی عدم اعتماد کی قراردادیں جمع ہیں۔
قومی اسمبلی رولز کے مطابق اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر اس اجلاس کی صدارت نہیں کرے گا جس میں ان کو ہٹانے کی قرارداد عدم اعتماد زیر غور ہو۔
قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پینل آف چیئر میں امجد علی خان، منزہ حسن، عمران خٹک، ایاز صادق، سید غلام مصطفیٰ شاہ اور انجینیر صابر حسین قائم خانی شامل ہیں۔
تاہم اسمبلی رولز کے مطابق اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے دن اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی تھی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔
Comments are closed.