مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وفاق سے اپنے من پسند چیف سیکریٹری اور آئی جی کی تعیناتی کا کہا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کی غیرقانونی گرفتاری سے انکار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک منحرف اراکین کو غائب کرنے کے غیر قانونی اقدام سے انکار کیا گیا۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر حکومت پنجاب نے وفاق سے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو ہٹانے کا کہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے وفاق سے اپنی پسند کے چیف سیکریٹری اور آئی جی تعیناتی کا کہا ہے۔
Comments are closed.