hookup Telford Pennsylvania hookup lynchburg va hookups skateboards shirts best really free hookup sites ford escort zx2 sr ecu hookup mature hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حمزہ شہباز کی درخواست پر تحریری حکم جاری

لاہور ہائی کورٹ  نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ بادی النظر میں اسمبلی کے حالات و واقعات آئین کے خلاف ہیں، سیکریٹری اسمبلی صورتحال واضح کرنے کے لیے ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔

عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری اسمبلی وزیراعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار بھی لے کر پیش ہوں، سپریم کورٹ میں اے جی پنجاب کے بیان کے بعد اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا۔

 عدالت نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اختیارات واپس لینے کے خلاف علیحدہ سے درخواست دائر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.