بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام کریم کی درخواستِ ضمانت میں NCHR کی فریق بننے کی درخواست

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم این اے جام عبدالکریم کی درخواستِ ضمانت میں نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس (این سی ایچ آر) نے سندھ ہائی کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔

نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس (این سی ایچ آر)کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں طاقت ور لوگ ملوث ہیں، ملزم جام عبدالکریم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 8 فروری کو کیس کا چالان اے ٹی سی میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا، پراسیکیوٹر جنرل سندھ آفس کی وجہ سے چالان جمع کرانے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم جام عبدالکریم کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اپنےدفتر میں تواضع کی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو ناظم جوکھیو کی بیوہ نے بیان میں کہا کہ ملزمان کو معاف کر دیا، ریاست بیوہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

این سی ایچ آر کا مؤقف ہے کہ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

درخواست رہنما انسانی حقوق جبران ناصر ایڈووکیٹ اور دیگر کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

این سی ایچ آر نے جام اویس کی اے ٹی سی میں زیرِ التواء درخواستِ ضمانت میں بھی فریق بننے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.