ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کے اقدام کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور میں دوست محمد مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کر لی، ہائی کورٹ میں درخواست دائر کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ بات میری ذات کی نہیں آئین کی سر بلندی کی ہے، میں نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئین کے مطابق طلب کیا تھا۔
دوست محمد مزاری نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی بجائے مجھے غیر آئینی طور پر نکال دیا گیا، پرویز الہٰی نے ناصرف آئین بلکہ اپنے اختیارات سے بھی تجاوز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی ہدایات پر اجلاس طلب کیا تھا، امید ہے کہ عدالت مجھے انصاف مہیا کرے گی۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساتھیوں سے مشاورت کر رہا ہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔
Comments are closed.