سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردّعمل دے دیا۔
بختاور بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج آئین، جمہوریت اور پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے پرچم کا اضافہ کیا اور ساتھ ہی جئے بھٹو کا نعرہ بھی لگایا۔
اس کے علاوہ بختاور بھٹو نے اپنے بھائی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا ٹوئٹ بھی اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کیا۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام، پاکستان زندہ باد۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کردیا ہے اور ہفتے کی صبح دس بجے اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔
ساتھ ہی سپریم کورٹ نے نگراں حکومت بنانے کے تمام احکامات کالعدم قرار دے دیے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ہفتے کی صبح دس بجے ووٹنگ کروائی جائے۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ وفاقی حکومت کسی کو ووٹنگ سے نہیں روکے گی۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا۔
Comments are closed.