hookup hotshot mature 80 hookup hookup lynchburg va hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہونگا: جلیل شرقپوری

مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

شیخو پورہ سے جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔

شرق پور شریف مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل احمد…

منحرف ن لیگی ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا الیکشن ہی بہتر راستہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کو بحال کر دیا، تمام وزیر اپنے عہدوں پر بحال ہو گئے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ آئین کے خلاف قرار دے کر کالعدم کر دی، وزیرِ اعظم عمران خان کی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھی مسترد کر دی۔

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کارواں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کےلیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیرِ  اعظم آئین کے پابند تھے، وہ صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں کر سکتے تھے، قومی اسمبلی بحال ہے، تمام وزیر اپنے عہدوں پر بحال ہیں، اسپیکر کا فرض ہے کہ اجلاس بلائے۔

عدالتِ عظمیٰ نے اسپیکر کو قومی اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 9 اپریل کو صبح 10 بجے سے پہلے پہلے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کسی رکنِ قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے، تحریکِ عدم اعتماد کا عمل مکمل ہونے تک اجلاس مؤخر نہیں کیا جا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.