بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صبر رکھیں اور عمران خان کی حکمتِ عملی کے لیے تیار رہیں : مراد راس

پی ٹی آئی رہنما مراد راس نے صبر رکھنے اور عمران خان کی اگلی حکمتِ عملی کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ تھوڑا سا انتظار کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم  عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہر دم آگے بڑھنا ہے، ان کی اگلی حکمتِ عملی تک مایوس نہ ہوں۔ تھوڑی دیر صبر کریں۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز تاریخی متفقہ فیصلہ دیا، عمران خان کلین بولڈ ہوگئے، عدالت نے ان کے اقدامات غیرآئینی قرار دے دے دیے اب کل ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نےڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے۔

یہ حکم بھی دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھیں، کامیاب ہو تو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہ کیا جائے، ووٹنگ والے دن کسی رکن اسمبلی کو نہیں روکا جائیگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.