گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔
جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ وہ آج وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
چودھری سرور کی برطرفی سے متعلق بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیکر تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
Comments are closed.