فرانس میں ایک خاتون جعلی ڈاکٹر کو تین برس تک بغیر کسی میڈیکل تعلیم کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے جرم میں حال ہی میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
شمالی فرانس کی 31 سالہ خاتون سونیا نے 2018 میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے یہ دھندہ شروع کیا، اس نے زندگی میں کبھی کوئی طبی تعلیم تو حاصل نہیں کی۔ تاہم وہ رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ میں بیچلرز ڈگری کی حامل تھی۔
لیکن اس نے اپنے شعبے میں جانے کے بجائے جنرل فزیشن کے منفعت بخش کام کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ اور اس نے فیکلٹی آف اسٹراسبرگ کے جعلی ڈپلومہ پر مبنی ایک پلندہ تیار کروایا جس میں بورڈ آف دی آرڈر آف فزیشنز کے جعلی اسناد شامل تھے۔
ان جعلی اسناد پر اس نے نہ صرف ملازمت حاصل کی بلکہ تین برس تک مریضوں کا علاج بھی کیا۔ اس دوران کسی نے اس بات کا نوٹس بھی نہیں لیا کہ وہ بطور ڈاکٹر کام کرنے کی اہل ہی نہیں۔
تاہم وہ اکتوبر 2021 میں بے نقاب ہوگئی۔ لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئی اور اس نے ایک اور منفعت بخش طبی شعبہ یعنی وہ آنکھوں کی جعلی ڈاکٹر بن گئی۔ جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا، اور اب عدالت نے اسے دوسال قید کی سزا دی ہے۔
Comments are closed.