پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے آخر میں ہونے لیکشن ہی ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا۔
اس ازخود نوٹس کیس کی سماعت مسلسل پانچ روز جاری رہی جس کا فیصلہ آج محفوظ کیا گیا تھا، جو اب سے کچھ دیر میں سنایا جانے والا ہے۔
یہ فیصلہ سننے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلہ آئے آخر میں ہونے الیکشن ہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر ملک نہیں چلایا جائے گا، الیکشن ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
Comments are closed.